دنیا کے کئی ممالک میں سردی، آسٹریلیا شدید گرمی کی لپیٹ میں

دنیا کے کئی ممالک میں سردی، آسٹریلیا شدید گرمی کی لپیٹ میں
دنیا کے کئی ممالک میں سردی، آسٹریلیا شدید گرمی کی لپیٹ میں

کراچی(نیوزڈیسک)دنیا کے بیشتر ممالک سردی جبکہ آسٹریلیا شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، جہاں درجہ حرارت تقریباً 49ڈگری تک پہنچ گیا۔ گزشتہ روز آسٹریلوی ریاست وکٹوریہ میں گرم ترین دن رہا، درجہ حرارت 48اعشاریہ 9ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔دوسری طرف نیو ساوتھ ویلز، کوئنز لینڈ، تسمانیہ سمیت دیگر ریاستوں میں بھی کل تک کے لیے ہیٹ ویو وارننگ جاری کی گئی ہے۔میلبرن میں 37اعشاریہ 8ڈگری کی گرمی کے بعد آسٹریلین اوپن کے میچز کے لیے ٹینس ارینا کی چھتیں بند کر دی گئیں۔ اس کے ساتھ ہی کورٹس کے باہر کھلاڑیوں کی پریکٹس اور کھیل کی دیگر سرگرمیاں معطل کردی گئی ہیں۔گرمی کی شدید لہر کے باعث جنوب مشرقی علاقوں کے جنگلات میں آگ کا خطرہ ہے، فائر ڈینجر وارننگز بھی جاری کی گئی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں