سسرالیوں کے ہاتھوں مبینہ طور پر جلائی گئی 5 ماہ کی حاملہ بہو دم توڑ گئی

سسرالیوں کے ہاتھوں مبینہ طور پر جلائی گئی 5 ماہ کی حاملہ بہو دم توڑ گئی
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

شیخوپورہ میں سسرالیوں کے ہاتھوں مبینہ طور پر جلائی گئی 5 ماہ کی حاملہ بہو دم توڑ گئی۔

پولیس کے مطابق خاتون کا چہرہ، بازو اور جسم 70 فیصد جھلس چکا تھا، بروقت کارروائی کر کے نامزد ملزمہ ساس کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے ڈی پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ خواتین پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، حاملہ خاتون کو آگ لگانا درندگی ہے، مجرم کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کو مکمل قانونی معاونت فراہم کی جائے گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں