ایپسٹین سے رابطوں پر افسوس ہے، معافی مانگتا ہوں، بل گیٹس

ایپسٹین سے رابطوں پر افسوس ہے، معافی مانگتا ہوں، بل گیٹس
ایپسٹین سے رابطوں پر افسوس ہے، معافی مانگتا ہوں، بل گیٹس

واشنگٹن (جنگ نیوز) مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ انہیں ایپسٹین سے رابطوں پر افسوس ہے اور معافی مانگتا ہوں کہ میں نے یہ ملاقاتیں کیں۔جبکہ سابقہ اہلیہ میلنڈا گیٹس کا کہنا تھا کہ متاثرہ خواتین کے بارے میں پڑھ کر اپنی بیٹیوں کا خیال آیا، جیفری ایپسٹین فائلز میں یہ دعوے سامنے آئے ہیں کہ گیٹس نے روسی خواتین کے ساتھ تعلقات کے دوران جنسی بیماری چھپائی اور بعد میں اینٹی بائیوٹکس مانگی جو اس وقت کی ان کی اہلیہ میلینڈا کو چپکے سے دینے کا ارادہ تھا، لیکن گیٹس نے واضح طور پر ان الزامات کی تردید کی۔ گیٹس نے آسٹریلوی چینل نائن نیوزکے ساتھ انٹرویو میں بتایا کہ یہ ای میلز جعلی ہیں اور کبھی بھی بھیجی نہیں گئیں۔ انہوں نے کہا، جیفری نے اپنے لئے ایک ای میل لکھی، جو کبھی بھی بھیجی نہیں گئی، یہ جھوٹی تھی۔ میں اس کے ساتھ گزارا ہر لمحہ پر پچھتایا ہوں اور معافی مانگتا ہوں کہ میں نے یہ ملاقاتیں کیں۔ گیٹس نے مزید کہا کہ ان کا ایپسٹین کے ساتھ تعلق صرف چند عشائیوں تک رہا تھا اور وہ کبھی بھی اس کے جزیرے پر نہیں گئے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں