سیاست کو دشمنی، گالی گلوچ میں کس نے بدلا؟ رانا ثنا اللّٰہ

سیاست کو دشمنی، گالی گلوچ میں کس نے بدلا؟ رانا ثنا اللّٰہ
رانا ثنا اللّٰہ— فائل فوٹو
رانا ثنا اللّٰہ— فائل فوٹو 

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ 9 مئی دیکھیں یا 26 نومبر کو، اس جماعت کا پُرامن احتجاج کا ریکارڈ نہیں رہا۔

سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ راجہ ناصرعباس کے بیان پر  ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ سیاست کو دشمنی، گالی گلوچ میں کس نے بدلا؟ پہیہ جام ہڑتال کیسے پُرامن ہو سکتی ہے؟ وہ خود پُرتشدد ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ راجہ ناصر عباس نے بات کی، قانون جو توڑے اس سے پوچھنا چاہیے، کیا پٹیشن اسلام آباد ہائی کورٹ میں نہیں تھی؟ کیا عدالت نے ملاقات کو ریگولیٹ نہیں کیا؟ اور کہا کہ ملاقات کے بعد یہ کچھ نہیں ہو گا۔

ان کا کہنا ہے کہ آپ نے ہائی کورٹ میں وعدہ کیا لیکن پھر آپ نے قانون کی خلاف ورزی کی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں