اپوزیشن اتحاد اور مولانا فضل الرحمٰن کی ملاقات آج ہو گی

اپوزیشن اتحاد اور مولانا فضل الرحمٰن کی ملاقات آج ہو گی
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو

 اپوزیشن اتحاد کی قیادت آج جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کرے گی۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن اور تحریکِ تحفظِ آئین پاکستان کی قیادت کے درمیان رابطہ ہوا، جس میں دونوں کے درمیان ملاقات پر اتفاق ہو گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن قائدین کے وفد کی قیادت محمود خان اچکزئی کریں گے۔

اپوزیشن وفد میں بیرسٹر گوہر علی، اسد قیصر اور جنید اکبر شامل ہوں گے، جبکہ عاطف خان اور شہرام ترکئی بھی وفد کا حصہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد کے قائدین آج شام مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پہنچیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی تصدیق کر دی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں