ایف آئی اے کو فیض حمید کے بھائی نجف حمید کی گرفتاری سے روک دیا گیا

ایف آئی اے کو فیض حمید کے بھائی نجف حمید کی گرفتاری سے روک دیا گیا
—فائل فوٹوز
—فائل فوٹوز

اسلام آباد ہائی کورٹ نے فراڈ کیس میں ایف آئی اے کو سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی نجف حمید کی گرفتاری سے روک دیا۔

جسٹس انعام امین منہاس نے اسپیشل جج سینٹرل کا ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کرنے کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیا اور جواب طلب کر لیا۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پٹیشنر کے وکیل کے مطابق ٹرائل کورٹ نے 16 جنوری کو وجوہات کے ساتھ ضمانت منظور کرنے کا آرڈر دیا، بغیر کوئی وجہ بتائے ضمانت منظوری کا آرڈر واپس لے لیا گیا، آئندہ تاریخ تک ضمانت منسوخی کا آرڈر معطل رہے گا۔

واضح رہے کہ اسپیشل جج سینٹرل نے نجف حمید کی ضمانت قبل از گرفتاری کا 16 جنوری کا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔

نجف حمید نے ضمانت منسوخی کے 24 جنوری کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں