نیپرا رپورٹ کے برعکس مالی سال 2025 میں پاور سیکٹر میں تاریخی بہتری ہوئی، پاور ڈویژن

نیپرا رپورٹ کے برعکس مالی سال 2025 میں پاور سیکٹر میں تاریخی بہتری ہوئی، پاور ڈویژن
فائل فوٹو
فائل فوٹو 

بجلی کی تقیسم کار کمپنیوں کی کارکردگی پر پاور ڈویژن کا  کہنا ہے کہ نیپرا رپورٹ کے برعکس مالی سال 2025 میں پاور سیکٹر میں تاریخی بہتری ہوئی۔

پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ سرکلر ڈیٹ میں 780 ارب روپے کمی کے بعد 1614 ارب روپے رہ گیا، ڈسکوز کی بہتر کارکردگی سے 193  ارب روپے کا ریلیف حاصل ہوا۔

پاور پروڈیوسرز سے ایل پی آئی ویور مذاکرات سے 260 ارب روپے کی بچت ہوئی، میکرو اکنامک بہتری سے 300 ارب روپے سے زائد اثرات مرتب ہوئے۔

ریکوری ریٹ 92.4 فیصد سے بڑھ کر 96.6 فیصد ہوگیا، انڈر ریکوری 183 ارب روپے کمی کے بعد 132 ارب روپے ہوگئی، ٹی اینڈ ڈی لاسز 18.3 فیصد سے کم ہوکر 17.6 فیصد پر آگئے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ لاسز میں کمی سے 11 ارب روپے کی بچت حاصل ہوئی، ٹرانسفارمر لیول ٹارگٹڈ لوڈشیڈنگ کی جانب پیشرفت جاری ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں