ملک سے محبت کرنے والا کوئی بھی فرد سسٹم سے خوش نہیں: علیم خان
وفاقی وزیر اور صدر استحکام پاکستان پارٹی (اے پی پی) عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ملک سے محبت کرنے والا کوئی بھی فرد اس سسٹم سے خوش نہیں۔
لاہور سے جاری بیان میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ لوگوں کو بنیادی سہولتیں فراہم نہیں کی جا رہیں۔ لوگ آج بھی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں، پینے کے صاف پانی کا مسئلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاکھوں بچوں کی تعلیم سے دوری اور اسکولوں کی حالت زار سب کے سامنے ہے، ملک بھر میں اسپتالوں کی حالت ابتر ہو چکی ہے۔
وفاقی وزیر علیم خان نے مزید کہا کہ روز بروز لوگوں کی تکلیف میں اضافہ ہو رہا ہے، تعصب کی عینک اتاریں اور عوام کی حالت دیکھیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ بتایا جائے کہ اگر صوبے موجودہ حالت میں ڈلیور کر رہے ہوتے تو عوام کی یہ حالت کیوں ہوتی؟
Load/Hide Comments




