غزہ میں جنگ بندی پر سختی سے عملدرآمد اور تعمیرِ نو کی جائے: اسحاق ڈار

غزہ میں جنگ بندی پر سختی سے عملدرآمد اور تعمیرِ نو کی جائے: اسحاق ڈار
وزیرِخارجہ اسحاق ڈار
وزیرِخارجہ اسحاق ڈار

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی پر سختی سے عملدرآمد اور فوری تعمیرِ نو کی جائے۔

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے جدہ میں او آئی سی ایگزیکٹیو کمیٹی کے غیر معمولی اجلاس سے خطاب میں فلسطینی کاز کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو اجاگر کیا ہے۔

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے مقبوضہ مغربی کنارے کو نام نہاد ریاستی زمین بنانے کے اسرائیلی اقدامات کی شدید مذمت کی۔

انہوں نے کہا ہے کہ او آئی سی اسرائیلی اقدامات کی واپسی کو یقینی بنائے جو عملاً الحاق کے مترادف ہیں۔

اسحاق ڈار نے 1967ء سرحدوں اور القدس الشریف کو دارالحکومت بنا کر آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ بھی کیا۔

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا ہے کہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے او آئی سی کوششیں تیز کرے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں