وزیرِ اعظم کا جی ایچ کیو کا دورہ، عسکری قیادت کی پاک افغان صورتحال پر بریفنگ

وزیرِ اعظم کا جی ایچ کیو کا دورہ، عسکری قیادت کی پاک افغان صورتحال پر بریفنگ
فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آج جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر عسکری قیادت نے وزیرِاعظم کو پاکستان افغانستان کی صورتحال پر مفصل بریفنگ دی۔ 

وزیراعظم کہا کہ فتنہ الخوارج اور افغان طالبان رجیم کے گٹھ جوڑ اور شرپسند کارروائیوں کیلئے زیرو ٹالرنس اپنائی جائے، افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج کی پاکستان کے خلاف کاروائیاں ناقابل قبول ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان ملک کی حفاظت کیلئے ہر دم تیار ہیں، پاکستان کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنا دفاع کرنا بخوبی جانتا ہے۔ 

وزیرِ اعظم نے افغان طالبان رجیم کے سرحدی علاقوں میں حملوں کو پسپا کرنے پر افواج پاکستان کی تعریف کی اور بھرپور جوابی کارروائی کرنے پر افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم ارض وطن کی حفاظت کیلئے اپنی افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں