بانی کی توشہ خانہ کیس میں طبی معائنہ کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

بانی کی توشہ خانہ کیس میں طبی معائنہ کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ فوجداری کیس میں بانی پی ٹی آئی کے شفا اسپتال میں میڈیکل چیک اپ کے لیے دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کا کیس کل سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔ جسٹس اربابِ محمد طاہر اور جسٹس خادم حسین سومرو سماعت کریں گے۔

عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کی ہے۔  وکیل سردار لطیف کھوسہ نے علاج کے لیے متفرق درخواست دائر کر رکھی ہے۔ 

درخواست میں بانی پی ٹی آئی کو شفاء انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے، علاج کے دوران بانی کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر عاصم کو بھی رسائی دینے، فیملی کو بانی پی ٹی آئی کے علاج کے دوران رسائی دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

جبکہ بانی پی ٹی آئی کے وکلا کو بانی کی میڈیکل رپورٹس کی فراہمی کا حکم دینے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں