طورخم بارڈر بند ہونے پر غیر قانونی مقیم افغانیوں کیخلاف کریک ڈاؤن عارضی طور پر روک دیا گیا

طورخم بارڈر بند ہونے پر غیر قانونی مقیم افغانیوں کیخلاف کریک ڈاؤن عارضی طور پر روک دیا گیا
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

طور خم بارڈر بند ہونے پر پشاور میں غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن روک دیا گیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق سرحد کی بندش کے باعث کریک ڈاؤن عارضی طور پر روکا گیا ہے۔

پولیس کو غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کو نئے احکامات تک گرفتار نہ کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔

اسلام آباد و دیگر اضلاع میں 73 غیر قانونی مقیم افغانی گرفتار

ادھر اسلام آباد سمیت مختلف اضلاع میں کارروائیوں میں 73 غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی اسکریننگ، شناختی دستاویزات کی جانچ جاری ہے۔ 

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت راولپنڈی، اٹک، مری، جہلم اور چکوال میں کارروائیاں کی گئی ہیں۔

اشتہاری ملزمان کی گرفتاری، منشیات و اسلحہ برآمدگی سے متعلق کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

ان کارروائیوں میں پولیس، لیڈی پولیس، رینجرز  اور ایلیٹ پولیس سیکشنز نے حصہ لیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں