مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کی شدت، بڑے عالمی برانڈز نے اپنی دکانیں بند کردیں

مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کی شدت، بڑے عالمی برانڈز نے اپنی دکانیں بند کردیں
مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کی شدت، بڑے عالمی برانڈز نے اپنی دکانیں بند کردیں

کراچی (نیوز ڈیسک) مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کی شدت، بڑے عالمی برانڈز نے اپنی دکانیں بند کردیں۔ کاروباری سرگرمیاں متاثر، پرتعیش اشیا کی فروخت کو شدید دھچکا، سیاحت اور سرمایہ کاری پر منفی اثرات پڑے ہیں۔ ٹرمپ کی مسلط کردہ جنگ نہ صرف سلامتی بلکہ معیشت کے لیے بھی گہرے اثرات کا باعث بن رہی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں امریکا اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی جنگی کشیدگی کے باعث دبئی سمیت خلیجی خطے کے بڑے تجارتی مراکز میں متعدد عالمی برانڈز نے اپنی دکانیں عارضی طور پر بند کر دی ہیں۔ گوچی کی مالک کمپنی نے متحدہ عرب امارات، کویت، بحرین اور قطر میں اسٹورز بند کرنے اور خطے کا سفر معطل کرنے کا اعلان کیا، جبکہ ایک بڑے علاقائی ریٹیل گروپ نے بحرین میں تمام دکانیں بند کر کے امارات، سعودی عرب اور اردن میں رضاکارانہ بنیادوں پر محدود عملے کے ساتھ کام جاری رکھنے کی تصدیق کی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں