اگر جنگ نے طول پکڑی تو امریکا کو مشکلات ہوں گی، رانا ثناء اللّٰہ

اگر جنگ نے طول پکڑی تو امریکا کو مشکلات ہوں گی، رانا ثناء اللّٰہ
ایران اور سعودی عرب کے درمیان رابطے پاکستان کر رہا ہے، رانا ثنااللہ - فوٹو: فائل
ایران اور سعودی عرب کے درمیان رابطے پاکستان کر رہا ہے، رانا ثنااللہ – فوٹو: فائل

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ایران پر جنگ مسلط کی گئی ہے، ہماری سفارتی محاذ پر کوشش ہے کہ کسی معاہدے پر یہ جنگ ختم ہوجائے۔ لگتا ہے کہ جنگ طول پکڑے گی اور اگر جنگ نے طول پکڑی ہے تو امریکا کو مشکلات ہوں گی۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ایران کے معاملے میں پہلے بھی مذاکرات میں ہماری عسکری اور سیاسی قیادت نے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاید امریکا کو یہ اندازہ تھا کہ ایران پر پہلے بڑے حملے کے بعد ایران پیچھے ہٹ جائے گا، شاید امریکا کو لگتا تھا کہ بڑے حملے کے بعد ایران امریکا کی تمام شرائط کو یک طرفہ طور پر مان لے گا۔

رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ عسکری قیادت نے آج بریف کیا کہ ایران سے پہلے اور اب بھی رابطے کر رہے ہیں۔ عسکری قیادت نے بتایا کہ کوشش ہے کہ غلط فہمی دور ہو، ایران کے خلیجی ممالک پر حملے نہیں ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آج بتایا کہ ان کی کس طرح سے مختلف ممالک سے بات چیت ہوئی۔ اسحاق ڈار نے بتایا کہ ایران نے کہا کہ سعودی عرب گارنٹی دے کہ ان کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہیں ہوگی تو حملے نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نے کہا کہ کافی مثبت بات چیت ہوئی ہے۔ ایران اور سعودی عرب کے درمیان رابطے پاکستان کر رہا ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے بتایا کہ وزیراعظم نے خلیجی ممالک کے رہنماوں سے بات چیت کی ہے۔ بلاول بھٹو، مولانا فضل الرحمان اور دیگر نے بریفنگ میں موجودہ صورت حال پر مشورے دیے۔

انہوں نے بتایا کہ بریفنگ کے دوران کلیئرٹی ہوئی ہے کہ ہمیں کس طرح کوشش کرنی چاہیے اور کن کن ممالک کو رابطوں میں شامل کرنا چاہیے۔

رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ بریفنگ میں کچھ ممالک کے نام لیے گئے کہ ان سے بھی درخواست کریں کہ اس سلسلے میں پاکستان کی مدد کریں۔

امریکا کو بھی باور کروایا جائے کہ ایران کے ساتھ معاہدے میں پیش رفت کے بعد حملے کا جواز نہیں بنتا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں