پارلیمانی لیڈرز، سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو سیکیورٹی صورتحال پر ان کیمرا بریفنگ

پارلیمانی لیڈرز، سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو سیکیورٹی صورتحال پر ان کیمرا بریفنگ
فوٹو: پی ٹی وی
فوٹو: پی ٹی وی 

وزیراعظم ہاؤس میں پارلیمانی لیڈرز اور سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو سیکیورٹی صورتحال پر ان کیمرا بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور تحریک تحفظ آئین پاکستان نے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اپوزیشن اور حکومتی پارلیمانی قیادت کا ان کیمرہ اجلاس ہوا، جس میں مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو زرداری سمیت پارلیمانی قیادت نے اظہار خیال کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے ایران، افغانستان اور مشرق وسطیٰ کے معاملات پر رائے دی، مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی اور اپوزیشن جماعتوں کو بھی بریفنگ میں شامل کرنے کا کہا۔

مولانا فضل الرحمان نے افغانستان اور پڑوسی ممالک سے بات چیت کے ذریعے معاملات میں بہتری پر زور دیا، پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کو متوازن انداز میں چلانے پر زور دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  حکومت نے مولانا فضل الرحمان کو بتایا اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی قیادت کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں