وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی بیواؤں اور یتیموں کیلئے رحمت کارڈ کی منظوری

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی بیواؤں اور یتیموں کیلئے رحمت کارڈ کی منظوری
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ رحمت کارڈ سے بیوہ اور یتیم بچے مالی خود مختاری کے ساتھ باوقار زندگی گزار سکیں گے۔

لاہور میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں ملکی تاریخ میں پہلی بار پنجاب میں بیواؤں اور یتیموں کے لیے رحمت کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا جس کی منظوری بھی دے دی گئی۔

رحمت کارڈ کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ مستحق خاندانوں کو 1  لاکھ روپے تک براہِ راست مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

رحمت کارڈ پہلے مرحلے میں 50 ہزار سے زائد  بے آسرا گھرانوں کی معاشی ڈھال بنے گا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ پروجیکٹ کا آغاز عید کے فوراً بعد ہو گا۔

رحمت کارڈ کے ذریعے بیواؤں کو 1 لاکھ اور یتیم بچوں کو 25،  25 ہزار ملیں گے۔

رحمت کارڈ کے لیے موبائل اپیلی کیشن، ویب پورٹل، کال، زکوٰۃ آفس کال سینٹر سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔

اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں بیوائیں اب محتاج نہیں ہیں، یہ ریاست کی ذمے داری ہے، بیواؤں کو خیرات نہیں، باوقار حق ملے گا، پنجاب کے وسائل پر ہر فرد کا پورا حق ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ حق دار تک حق پہنچانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، پنجاب ایسا صوبہ ہے جہاں ہر فرد کا خیال رکھا جاتا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں