پاکستان بزنس فورم نے نئے صوبوں کے قیام کے مطالبے کی حمایت کردی

---فائل فوٹو
—فائل فوٹو

  پاکستان بزنس فورم نے ملک میں معاشی ترقی اور بہتر گورننس کے لیے نظام میں تبدیلیوں کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے نئے صوبوں کے قیام کے مطالبے کی حمایت کردی۔

پاکستان بزنس فورم کے اعلامیے کے مطابق نئے صوبوں کے قیام سے ملک کے گورننس ماڈل میں بہتری آئے گی، تاہم اس حوالے سے فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت اور اتفاقِ رائے سے ہونا چاہیے۔

فورم کا کہنا ہے کہ آبادی اور گورننس ماڈل کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک میں مزید 10 نئے صوبے قائم کیے جانے کی گنجائش موجود ہے۔

پاکستان بزنس فورم نے مطالبہ کیا کہ آئین میں نئے صوبوں کے قیام کے ساتھ صوبائی فنانس کمیشن پر عمل درآمد بھی یقینی بنایا جائے۔

چیف آرگنائزر پاکستان بزنس فورم احمد جواد نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے ثمرات ضلعی سطح پر نظر نہیں آئے، اس لیے نئے صوبوں کے قیام کے ساتھ بلدیاتی نظام کو بھی مضبوط بنانا ہوگا۔

احمد جواد نے کہا کہ بلدیاتی نظام میں مؤثر احتساب کا نظام بھی یقینی بنایا جائے تاکہ میئر براہِ راست عوام کو جواب دہ ہو۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں