امارات کی پروازوں سے متعلق خصوصی وضاحت

امارات کی پروازوں سے متعلق خصوصی وضاحت
امارات کی پروازوں سے متعلق خصوصی وضاحت

امارات کی پروازوں کے حوالے سے خصوصی وضاحت میں مسافروں سے کہا گیا ہے کہ صرف کنفرم بکنگ والے مسافر ہی ایئر پورٹ آئیں۔ 

کراچی سے ترجمان کے مطابق ایمریٹس اگلے اعلان تک محدود پروازوں کے شیڈول کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ 

 ترجمان کے مطابق 5 اور 6 مارچ کو دبئی سے 100 سے زائد پروازوں کی آمد و رفت ہوگی، ان پروازوں کے ذریعے اُن مسافروں کو منزل مقصود تک پہنچایا جائے گا جو سفر کے منتظر ہیں۔ 

ترجمان کے مطابق ضروری کارگو کو پہنچایا جائے گا جن میں جلد خراب ہونے والی اشیاء اور ادویات شامل ہیں، ایمریٹس بتدریج اپنے پروازوں کے شیڈول کو مسلسل بحال کرتا رہے گا۔ 

تاہم، یہ عمل فضائی حدود کی دستیابی اور تمام آپریشنل تقاضوں کی تکمیل سے مشروط ہوگا۔ 

 ترجمان کے مطابق صورتحال پر مسلسل نگاہ رکھے ہوئے ہیں اور اسی کے مطابق اپنی پروازوں کے انتظامات میں تبدیلی لاتے رہیں گے۔ فی الحال مسافروں سے درخواست ہے کہ وہ صرف اسی صورت میں ایئر پورٹ جائیں جب ان کی کنفرم بکنگ ہو۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں