مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے باعث دبئی کا عالمی طبی امدادی مرکز مفلوج

مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے باعث دبئی کا عالمی طبی امدادی مرکز مفلوج
مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے باعث دبئی کا عالمی طبی امدادی مرکز مفلوج

جنیوا (اے ایف پی)مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے باعث دبئی کا عالمی طبی امدادی مرکز مفلوج، عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ ایران پر حالیہ حملوں کے اثرات علاقائی سرحدوں سے باہر نکل جائیں گے۔ اقوام متحدہ کی ایجنسی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی جنگ نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کو دبئی میں قائم اپنے عالمی ہنگامی لاجسٹکس مرکز (گلوبل ایمرجنسی لاجسٹکس ہب) میں آپریشنز معطل کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ ٹیڈروس ادھانوم گیبریسس نے خبردار کیا ہے کہ ہفتہ کے روز ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں سے شروع ہونے والے اس تنازع کے اثرات صرف براہ راست متاثرہ ممالک تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ اس سے کہیں آگے تک جائیں گے۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ دبئی میں عالمی صحت کی ہنگامی صورتحال کے لیے قائم ڈبلیو ایچ او کے لاجسٹکس مرکز کے آپریشنز فی الحال غیر یقینی سیکورٹی صورتحال کی وجہ سے معطل ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کی مشرقی بحیرہ روم کی علاقائی ڈائریکٹر حنان بلخی نے صحافیوں کو بتایا کہ گزشتہ سال، دبئی کے لاجسٹکس مرکز نے دنیا بھر کے 75 ممالک کے لیے 500 سے زائد ہنگامی آرڈرز پر کارروائی (پروسیس) کی تھی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں