پاکستان کو فوری طور پر بورڈ آف پیس سے علیحدہ ہونا چاہیے: شیخ وقاص اکرم

پاکستان کو فوری طور پر بورڈ آف پیس سے علیحدہ ہونا چاہیے: شیخ وقاص اکرم
شیخ وقاص اکرم---فائل فوٹو
شیخ وقاص اکرم—فائل فوٹو 

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان کو فوری طور پر بورڈ آف پیس سے علیحدہ ہونا چاہیے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تحریکِ انصاف نے واضح الفاظ میں اسرائیل اور امریکا کے حملے کی مذمت کی ہے، افغانستان جنگ ہو یا بیرونی مداخلت، پاکستان کے مفاد پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا۔

شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ حکومت سے مذاکرات بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات سے مشروط ہیں، قوم بانی کی صحت پر شدید تشویش میں مبتلا ہے، ملاقات فوری کروائی جائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پارٹی پالیسی صرف تحریکِ انصاف کا انفارمیشن ڈپارٹمنٹ جاری کرتا ہے، بیرونِ ملک موجود سوشل میڈیا کارکن پارٹی کے ماتحت کام نہیں کرتے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں