ایران امریکا جنگ کے اثرات سوئی ناردرن سسٹم پر بھی آنے لگے: ذرائع سوئی نادرن

ایران امریکا جنگ کے اثرات سوئی ناردرن سسٹم پر بھی آنے لگے: ذرائع سوئی نادرن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ذرائع سوئی نادرن کا کہنا ہے کہ ایران امریکا جنگ کے اثرات سوئی ناردرن سسٹم پر بھی آنے لگے ہیں۔

ذرائع سوئی نادرن کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ مینجمنٹ شروع ہوگئی ہے اور صارفین کو گیس کی عدم دستیابی کا سامنا ہے۔

سوئی نادرن گیس کے حکام کا کہنا ہے کہ باقاعدہ لوڈشیڈنگ کا شیڈول فی الحال جاری نہیں کیا گیا ہے۔سحری اور افطاری کے اوقات اولین ترجیح ہے، باقی اوقات میں گیس کا پریشر کم کر دیا ہے۔

حکام نے کہا کہ پریشر کم ہونے سے گنجان آبادی والے گھروں کو گیس فراہمی میں تعطل آسکتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا ہے کہ آر ایل این جی کی سپلائی 800 ملین کیوبک فٹ سے 200 ملین کیوبک فٹ پر آگئی ہے۔

سوئی نادرن گیس کے حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ عید کے بعد حالات دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں