ایرانی سپریم لیڈر کی بسیج رضاکاروں کو عوامی حلقوں میں اثرو رسوخ بڑھانے کی ہدایت
کراچی (نیوز ڈیسک) ایرانی سپریم لیڈر کی بسیج رضاکاروں کو عوامی حلقوں میں اثرو رسوخ بڑھانے کی ہدایت ،ہر ایرانی کو بسیجی بنانے کا ہدف مقرر،بسیج پاسداران سے وابستہ رضاکار تنظیم ،جامعات، سرکاری اداروں اور محلوں میں سرگرم، مجتبیٰ خامنہ ای کی نئی اپیل ایسے وقت سامنے آئی ہے جب ایران کو معاشی مشکلات اور موسم سرما میں توانائی قلت کا سامنا ہے۔میڈیا اطلاعات کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے پاسداران انقلاب سے وابستہ رضاکار تنظیم بسیج کو ہدایت کی ہے کہ وہ معاشرے میں اپنا دائرہ اثر وسیع کرے اور زیادہ سے زیادہ شہریوں کو اپنے ساتھ شامل کرے۔
Load/Hide Comments




