متحدہ عرب امارات میں میزائلوں کا ملبہ گرنے سے 2 پاکستانی جاں بحق ہوگئے

متحدہ عرب امارات میں میزائلوں کا ملبہ گرنے سے 2 پاکستانی جاں بحق ہوگئے
فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی 

دبئی کے علاقے ال بارشا میں گاڑی پر میزائل کا ملبہ گرنے سے ایک اور پاکستانی جاں بحق ہوگیا، جس کے بعد اموات کی تعداد 2  پاکستانیوں سمیت 4 ہوگئی۔ 

اماراتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں ایرانی حملوں سے اموات کی تعداد 4 ہوگئی، جاں بحق افراد میں پاکستانی، نیپالی اور بنگلادیشی شہری شامل ہیں۔

ایرانی حملوں کے آغاز سے یو اے ای پر 238 بیلسٹک میزائل داغے گئے، ایرانی حملوں کے دوران یو اے ای پر 1422 ڈرون، 8 کروز میزائل فائر کیے گئے،  آج یو اے ای پر 17 بیلسٹک میزائل اور 117 ڈرون حملے کیے گئے۔

اماراتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ 16 میزائل اور 113 ڈرون حملے ناکام بنا دیے، ایک میزائل اور 4 ڈرون سمندر میں گرے۔

دوسری جانب  صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات میں میزائلوں کا ملبہ گرنے سے 2 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا۔

آصف زرداری نے کہا کہ کہا کہ تنازعات کا حل سفارتکاری اور تحمل میں ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سفارتی مشن ہر ممکن معاونت اور میتوں کی واپسی کے لیے متعلقہ حکام سے رابطے میں ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں