دہشتگردی کے خاتمے کے ایجنڈے میں جو شامل نہیں ہو گا وہ مائنس ہو گا: رانا ثناء اللّٰہ

رانا ثناء اللّٰہ— فائل فوٹو
رانا ثناء اللّٰہ— فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما، وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر، سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے ایجنڈے میں جو شامل نہیں ہو گا وہ مائنس ہو گا۔

’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی بھی سیاسی جماعت جو پورے خلوص کے ساتھ فورسز کے ساتھ کھڑی نہیں ہو گی وہ مائنس ہو جائے گی۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہی ترجیح ہے، دہشت گردی کو ختم کیے بغیر لوگوں کی زندگی کو بہتر نہیں کیا جا سکتا، دہشت گردی کے خلاف پوری قوم کو متحد ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا سے دہشت گردی کا قلع قمع کیا جائے گا، گورنر کے پی نے 160 ارب روپے کا تقاضہ کیا جس کی وزیرِ اعظم نے فوری منظوری دی۔

رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ اس وقت 28 ویں ترمیم پر کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ کوئی مسودہ سامنے آیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں