ایران کیساتھ جنگ، اسرائیلی معیشت کو ہفتہ وار 1.6 ارب ڈالر کا جھٹکا
مقبوضہ بیت القدس (جنگ نیوز) اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو ایران کے خلاف جنگ اور بھاری نقصانات پہنچانے کے باوجود عوامی حمایت سے محروم ہیں ،اس جنگ میں اسرائیلی معیشت کو ہفتہ وار 1.6ارب ڈالر کا جھٹکا لگ رہا ہے، اب وہ بجٹ منظوری اورممکنہ شکست سے بچنےکیلئے قبل از وقت انتخابات کو روکنےکی کوششوں میں جت گئے ہیں،’’ٹائمز آف اسرائیل‘‘ کے 19 مارچ کو کرائے گئے ایک سروے کے نتائج کےمطابق نیتن یاہو کی لیکوڈ پارٹی120کےایوان میں 28 نشستیں جیتنے کاامکان ہےاورحکومتی اتحاد پارلیمنٹ میں اکثریت کےحصول میںناکام رہے گا۔ عوامی جائزوں کےمطابق ایران کے خلاف جاری جنگ ان کی پوزیشن بہتر بنانے میں ناکام رہی ہے۔نیتن یاہو جنگ کے ابتدائی دنوں میں ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای اور دیگر اعلیٰ شخصیات کی شہادت سے پیدا صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اکتوبر کے بجائے پہلے ہی انتخابات کرانےکے خواہاں تھے۔لیکن جنگ کے چار ہفتے گزر جانے کے بعد بھی ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے کےہدف میں ناکامی کے بعد نیتن یاہو قبل از وقت انتخابات سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ خبررساں ادارےکےمطابق انکی حکومت کے تین ارکان نے بتایا کہ اب وہ انتخابات کو ٹالنا چاہتے ہیں، وہ پارلیمنٹ سےبجٹ منظورکرانےکیلئے مطلوبہ اکثریت کےحصول کی خاطر سیاسی اتحادیوں کو فنڈز فراہم کررہےہیں۔




