او جی ڈی سی ایل نے صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور سے نئی گیس دریافت کا اعلان کردیا

او جی ڈی سی ایل نے صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور سے نئی گیس دریافت کا اعلان کردیا
او جی ڈی سی ایل نے صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور سے نئی گیس دریافت کا اعلان کردیا

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور سے نئی گیس دریافت کا اعلان کردیا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ کنویں سے یومیہ ایک کروڑ 72 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی، گیس دریافت توانائی کے بحران اور درآمدی ایندھن پر انحصار پر کمی میں مددگار ہوگی۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ گیس دریافت سہتو ون ایکسپلوریٹری کنویں سے ہوئی ہے۔

ماہرِ توانائی و معیشت محمد عارف کے مطابق او جی ڈی سی ایل کی حالیہ کارکردگی آئل اینڈ گیس کی دریافتوں کے حوالے سے بہترین ہے اور کمپنی نے اپنے جوائنٹ وینچر پارٹنرز کے ساتھ نئی دریافت بھی کی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں