اقوام متحدہ حقوق کونسل کی ایران کیخلاف قرارداد، خلیجی حملوں پر ہرجانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ حقوق کونسل کی ایران کیخلاف قرارداد، خلیجی حملوں پر ہرجانے کا مطالبہ

جنیوا (اے ایف پی) اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کی ایران کیخلاف مذمتی قرارداد، خلیجی حملوں پر ہرجانے کا مطالبہ،ایران کے حملوں کی شدید مذمت،خلیجی ممالک اور اردن کی قرارداد متفقہ منظورکرلی گئی ۔ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکی پر تشویش،توانائی تنصیبات پر حملوں پر سخت ردعمل، فوری روکنے کا مطالبہ، متاثرین کو فوری اور مکمل ہرجانہ اداکرنیکا مطالبہ کیا گیا۔ اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل نے ایران کے خلیجی ممالک پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرین کیلئے مکمل ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔ 47 رکنی کونسل نے خلیجی تعاون کونسل کے چھ ممالک اور اردن کی جانب سے پیش کردہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی، جس میں ایران سے فوری طور پر تمام بلااشتعال حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں