پنجاب میں 28 مارچ کو ارتھ آور منائیں گے: وزیرِ اعلیٰ پنجاب

پنجاب میں 28 مارچ کو ارتھ آور منائیں گے: وزیرِ اعلیٰ پنجاب
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو 

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں 28 مارچ کو ارتھ آور منائیں گے۔

جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ 28 مارچ کو رات ساڑھے 8 سے ساڑھے 9 تک غیر ضروری لائٹس بند کی جائیں گی۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ نئی نسل کو صاف ماحول فراہم کرنے کے لیے اجتماعی کاوش ضروری ہے۔

وزیرِ اعلیٰ کا کہنا ہے کہ ارتھ آور مہم کا مقصد توانائی کے محفوظ استعمال کا شعور بیدار کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ماحول کی بہتری کے لیے عالمی ادارے ڈبلیو ڈبلیو ایف کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا ہے کہ عوام توانائی کی بچت مہم میں بڑھ چڑھ کر شامل ہوں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں