ٹرمپ کا انٹیلی جنس چیف سے اختلاف، ایران جوہری معاملے پر مؤقف نرم قرار

ٹرمپ کا انٹیلی جنس چیف سے اختلاف، ایران جوہری معاملے پر مؤقف نرم قرار
ٹرمپ کا انٹیلی جنس چیف سے اختلاف، ایران جوہری معاملے پر مؤقف نرم قرار

کراچی (نیوز ڈیسک) ٹرمپ کا انٹیلی جنس چیف سے اختلاف، ایران کے جوہری معاملے پر مؤقف نرم قرار، تلسی گبارڈ کو اپنے سے کم سخت مؤقف کا حامل بتایا، امریکی قیادت میں ایران سے نمٹنے کے طریقہ کار پر اختلافات سامنے آگئے، ایران کو جوہری ہتھیار ملا تو فوراً استعمال کرے گا، ٹرمپ کا دعویٰ، انتظامیہ کے اندر جنگ اور اس کے اثرات پر تشویش برقرار ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام کے معاملے پر اپنی ہی انٹیلیجنس چیف تلسی گبارڈ سے اختلاف کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا مؤقف اس معاملے پر نسبتاً نرم ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں ٹرمپ نے واضح کیا کہ وہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرتے نہیں دیکھنا چاہتے کیونکہ ان کے بقول اگر ایسا ہوا تو ایران فوراً اسے استعمال کرے گا، جبکہ گبارڈ اس معاملے پر قدرے مختلف سوچ رکھتی ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں