وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات، عالمی اور دوطرفہ معاملات پر گفتگو

وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات، عالمی اور دوطرفہ معاملات پر گفتگو
تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

وزیراعظم شہباز شریف سے چین کے پاکستان میں سفیر جیانگ ژائی ڈونگ نے ملاقات اسلام آباد میں ملاقات کی۔ 

اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر احسن اقبال، مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ اور سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ بھی موجود تھیں۔ 

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ کے لیے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کا اظہار کیا۔ 

ملاقات میں مشرقِ وسطیٰ، افغانستان اور جنوبی ایشیا سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ 

وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان اور چین کے درمیان اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان طے پانے والے فیصلوں اور معاہدوں پر عملدرآمد کے لیے قریبی تعاون جاری رکھیں گے۔ 

چینی سفیر نے کہا کہ چین، پاکستان کو اپنا آہنی بھائی سمجھتا ہے، چین پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔ 

چینی سفیر نے مزید کہا کہ چین پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی کے فروغ کے لیے بھی ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں