اسرائیل کا ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے کیلئے جدید مصنوعی ذہانت کا استعمال

اسرائیل کا ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے کیلئے جدید مصنوعی ذہانت کا استعمال
اسرائیل کا ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے کیلئے جدید مصنوعی ذہانت کا استعمال

کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیل کا ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے کیلئے جدید مصنوعی ذہانت کا استعمال، امریکا و اسرائیل کی جنگی حکمتِ عملی میں اہداف کی تقسیم، اسرائیل کو ایرانی قیادت نشانہ بنانے کا ٹارگٹ ملا، اس مقصد کے لیے اسرائیل جدید انٹیلی جنس نظام اور اے آئی پر مبنی پلیٹ فارم استعمال کر رہا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے فوجی کمانڈروں نے ایران کے خلاف جنگی حکمتِ عملی طے کرتے ہوئے مختلف اہداف جیسے میزائل نظام، فوجی اڈے اور جوہری تنصیبات کے لیے ذمہ داریاں تقسیم کر لیں، جبکہ اسرائیل کو خاص طور پر ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے کا کردار دیا گیا ہے، اس مقصد کے لیے اسرائیل ایک جدید انٹیلی جنس نظام اور مصنوعی ذہانت پر مبنی پلیٹ فارم استعمال کر رہا ہے جو انتہائی مہارت کے ساتھ اہم شخصیات کی شناخت اور انہیں نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں