بیروت پر اسرائیلی حملے، 7 افراد شہید، حالیہ جنگ میں 10 اسرائیلی فوجی مارے جا چکے

بیروت پر اسرائیلی حملے، 7 افراد شہید، حالیہ جنگ میں 10 اسرائیلی فوجی مارے جا چکے
بیروت پر اسرائیلی حملے، 7 افراد شہید، حالیہ جنگ میں 10 اسرائیلی فوجی مارے جا چکے

کراچی (نیوز ڈیسک) بیروت پر اسرائیلی حملے، 7 افراد شہید، جنوبی لبنان میں شدید جھڑپیں، جناح اور خلدہ علاقوں پر حملوں میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، حزب اللہ اور صہیونی فوج میں شدید لڑائی جاری ہے، اسرائیل کا سینئر کمانڈر کو نشانہ بنانیکا دعویٰ، حالیہ جھڑپوں میں 10صہیونی فوجیوں کی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے بیروت کے جنوبی مضافات اور قریبی علاقوں پر فضائی حملے کر کے کم از کم سات افراد کو شہید کر دیا جبکہ حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی زمینی کارروائی کے خلاف شدید مزاحمت جاری رکھی ہے۔ لبنانی وزارت صحت کے مطابق جناح اور خلدہ علاقوں میں حملوں میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ کارروائی کا ہدف حزب اللہ کا ایک سینئر کمانڈر تھا۔ ادھر حزب اللہ نے سرحد پار حملوں اور اسرائیلی فوجیوں پر راکٹ فائر کرنے کا دعویٰ کیا جبکہ اسرائیلی میڈیا کے مطابق 40 سے زائد راکٹ داغے گئے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
April 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں