چین اور کینیڈا کے درمیان اقتصادی و مالیاتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین اور کینیڈا کے درمیان اقتصادی و مالیاتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

بیجنگ (این این آئی) چین اور کینیڈا کے درمیان اقتصادی و مالیاتی تعاون بڑھانے پر اتفاق ، چینی نائب وزیراعظم حہ لی فنگ نے کہا کہ دونوں مما لک کے ما بین معیشت میں تعاون کو مزید گہرا کیا جائے ،چین کے نائب وزیراعظم اور چین۔کینیڈا اقتصادی و مالیاتی اسٹریٹجک مکالمے کے چینی سربراہ حہ لی فنگ نے بیجنگ میں کینیڈا کے وزیر خزانہ اور مکالمے کے کینیڈین شریک سربراہ فرانسوا فلپ شیمپین سے ملاقات کی۔ہفتہ کے روزحہ لی فنگ نے کہا کہ فریقین کو چاہیے کہ وہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر مؤثر عمل درآمد کریں، تجارت، معیشت اور مالیات کے شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کریں اور چین و کینیڈا کے اقتصادی تعلقات کو مستحکم اور صحت مند انداز میں آگے بڑھائیں۔دونوں جانب اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ رواں سال کی دوسری ششماہی میں چین-کینیڈا اقتصادی و مالیاتی اسٹریٹجک مکالمہ منعقد کیا جائے گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں