میئر لندن کی حفاظت پر مامور پولیس افسران اسلحے کا بیگ سڑک پر بھول گئے

میئر لندن کی حفاظت پر مامور پولیس افسران اسلحے کا بیگ سڑک پر بھول گئے
میئر لندن کی حفاظت پر مامور پولیس افسران اسلحے کا بیگ سڑک پر بھول گئے

لندن( نیوز ڈیسک)لندن کے میئر صادق خان کی حفاظت پر مامور پولیس افسران اسلحے کا بیگ سڑک پر بھول گئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق بیگ جنوبی لندن میں میئر کی رہائش گاہ کے باہر ایک شخص کو ملا، مشکوک بیگ کی اطلاع پر پولیس پہنچی اور بیگ قبضے میں لے لیا۔میٹ پولیس نے 5 افسران کو فرنٹ لائن ڈیوٹی سے ہٹا دیا ہے۔میٹ پولیس کے ڈائریکٹریٹ آف پروفیشنل اسٹینڈرڈ نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔میئر لندن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ سنگین غلطی ہے، فورس یقینی بنائے کہ ایسا دوبارہ نہ ہو۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر میئر لندن کو 2017ء سے پولیس سیکیورٹی حاصل ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں