وزیراعظم شہباز شریف کی عیسائی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد

وزیراعظم شہباز شریف کی عیسائی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد
وزیر اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو
وزیر اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف نے عیسائی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دی ہے۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں تمام مذاہب کی امن کی تعلیمات کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایسٹر قربانی، درگزر، امن، رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کی علامت ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا ہے کہ مسیحی برادری ملکی معاشی و سماجی ترقی میں اہم کردارادا کر رہی ہے، قومی ترقی کے لیے تمام طبقات کی مشترکہ کاوشیں ناگزیر ہیں اور اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ترجیحات میں ہے۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا ہے کہ مذہبی ہم آہنگی اور ثقافتی تنوع معاشرے کی خوبصورتی ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں