امریکا ایران جنگ بندی، میکرون کی شہباز شریف کو مبارکباد

امریکا ایران جنگ بندی، میکرون کی شہباز شریف کو مبارکباد
فوٹو : ایکس
فوٹو : ایکس 

 فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون کرکے جنگ بندی اور فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے میں ثالثی کی کوششوں پر مبارکباد دی۔

اعلامیے کے مطابق فرانسیسی صدر نے اسلام آباد میں آئندہ امن مذاکرات کی کامیابی کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور جنگ بندی، فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے میں ثالثی کی کوششوں پر وزیراعظم کو مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے صدر میکرون کی جانب سے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کی حمایت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

دونوں رہنماؤں نے لبنان میں جاری جارحیت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خطے میں امن کی بحالی کے لیے تشدد اور خونریزی کے فوری خاتمہ کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف، فرانسیسی صدر نے باہمی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
April 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں