غیرت کے نام پر بھائی نے بہن اور اسکے مبینہ دوست کو قتل کردیا

غیرت کے نام پر بھائی نے بہن اور اسکے مبینہ دوست کو قتل کردیا
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

شیخوپورہ کے علاقے کوٹ عبدالمالک میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں غیرت کے نام پر بھائی نے بہن اور اس کے مبینہ دوست کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق خاتون اور اسکے مبینہ دوست کو قتل کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 

پولیس کے مطابق ملزم سکندر نے اپنی 16 سالہ بہن کو گھر میں فائرنگ کر کے قتل کیا۔ اس کے بعد ملزم نے 23 سالہ علی حسن کو دکان پر جا کر اسے گولیاں مار دیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فارنزک ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور شواہد اکٹھے کیے۔ ملزم کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
April 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں