ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہیں گے، وزیراعظم کی امیر قطر کو یقین دہانی

ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہیں گے، وزیراعظم کی امیر قطر کو یقین دہانی
فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

وزیراعظم شہباز شریف نے امیر قطر کو یقین دہانی کرائی کہ دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

شہباز شریف اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، اس موقع پر امیر قطر نے انہیں پاکستان کی کامیاب سفارتی کوششوں پر مبارکباد دی۔

اسلام آباد سے وزیراعظم آفس کے اعلامیہ کے مطابق امیر قطر نے کہا کہ پاکستان کی سفارتی کوششوں سے ایران اور امریکا کے درمیان میں جنگ بندی ہوئی، پاکستان کی کامیاب سفارتی کوششوں سے فریقین کے درمیان مذاکرات ہونے جارہے ہیں۔  

اعلامیہ کے مطابق امیر قطر نے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے حملوں کے باوجود تحمل پر قطری قیادت کی دانشمندی اور تدبر کی تعریف کی۔ 

دوران گفتگو وزیراعظم نے قطر کی قیادت اور عوام کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی کا اعادہ کیا اور یقین دہانی کرائی کہ دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ 



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں