1 ماہ میں 3 ہزار موٹر سائیکلیں، 140 گاڑیاں چوری

1 ماہ میں 3 ہزار موٹر سائیکلیں، 140 گاڑیاں چوری
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی (سی پی ایل سی) نے مارچ 2026ء کے دوران کراچی میں مختلف جرائم کی رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق مارچ کے مہینے میں شہر میں 3027 موٹر سائیکلیں چوری کی گئیں، مختلف علاقوں سے 440 موٹر سائیکل اسلحے کے زور پر چھینی گئیں۔

مارچ میں 1265 موبائل فونز سے شہریوں کو محروم کردیا گیا جبکہ اسی ماہ شہر سے 140 کاریں چوری اور 17 اسلحے کے زور پر چھینی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق مارچ میں قتل کے 44، بھتہ خوری کے 6، اغوا برائے تاوان کا ایک کیس ہوا۔

سی پی ایل سی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں بینک ڈکیتی کی کوئی واردات رپورٹ نہیں ہوئی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
April 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں