وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب امریکا کے دورے پر روانہ

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب امریکا کے دورے پر روانہ
وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب—فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب امریکا کے دورے پر روانہ ہو گئے۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق وزیرِ خزانہ امریکا میں ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔

عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے اجلاس 13 سے 18 اپریل تک واشنگٹن میں ہوں گے۔

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب ان اجلاسوں میں شرکت سے قبل بوسٹن کا دورہ بھی کریں گے۔

وزیرِخزانہ محمد اورنگزیب ہارورڈ یونیورسٹی میں پاکستان کانفرنس میں شرکت کریں گے جہاں وہ  شریک  ماہرین، پالیسی سازوں اور پاکستانی کمیونٹی سے ملاقاتیں کریں گے۔

کانفرنس میں وزیرِ خزانہ پاکستان کی معیشت، اصلاحاتی اقدامات اور ترقی کے امکانات پر اظہارِ خیال کریں گے۔

وزیرِ خزانہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے اہم اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے جہاں وہ عالمی مالیاتی رہنماؤں، ترقیاتی شراکت داروں اور پالیسی سازوں سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیرِ خزانہ اجلاسوں کے موقع پر عالمی مالیاتی اداروں کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں