یورپ شدید گرمی کی لپیٹ میں، درجہ حرارت 35 سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا

یورپ شدید گرمی کی لپیٹ میں، درجہ حرارت 35 سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا

پیرس (اے ایف پی) یورپ کےکئی ممالک شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں،جمعہ کوفرانس، جرمنی، اسپین اور اٹلی سمیت متعدد ممالک میں شدید ترین ہیٹ ویو کا راج رہا، جہاں درجہ حرارت35 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوزکرگیا۔سائنسدانوں نے انسانی سرگرمیوں کے باعث ہونے والی موسمیاتی تبدیلی کو اس کی بڑی وجہ قرار دیاہے۔ تفصیلات کےمطابق جمعہ کوفرانس سمیت کئی یورپی ممالک شدیدگرمی کی لپیٹ میں رہے۔اے ایف پی کے تجزیے کے مطابق یورپ کی بہت بڑی آبادی کو30 سینٹی گریڈیا اس سےزیادہ کی گرمی جھیلنی پڑ رہی ہے۔ہیٹ ویو سےفرانس سب سےزیادہ متاثرہونے والےممالک میں شامل ہے جہاں35 ڈگری سے زائد گرمی نےلوگوں کا جھیلنا دوبھرکردیا ہے۔،بلجیم میں بھی صورتحال بدترین ہے ، نیدر لینڈ میں 35 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ درجہ حرارت نےلاکھوں افراد جھلسادینےوالی گرمی سے نبرد آزما ہیں،سپین اور اٹلی میں بھی ریکارڈ توڑ گرمی نےلوگوں کوہلکان کردیاہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں