منشیات فروشوں کی سرپرستی، میر پور خاص سمیت 3 اضلاع میں پولیس افسران کیخلاف کریک ڈاؤن

منشیات فروشوں کی سرپرستی، میر پور خاص سمیت 3 اضلاع میں پولیس افسران کیخلاف کریک ڈاؤن
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

منشیات فروشوں کی سرپرستی کے الزام میں میر پور خاص سمیت 3 اضلاع میں افسران و اہلکاروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کی سرپرستی کے الزام میں 113 پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

انہوں نے بتایا ہے کہ 75 افسران و اہلکاروں کو شوکاز نوٹسز جاری کر کے ان سے وضاحت طلب کی گئی ہے جبکہ 38 افسران و اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی کے مطابق کارروائی کا سامنا کرنے والوں میں ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز بھی شامل ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ کارروائی میرپورخاص، عمرکوٹ اور تھرپارکر اضلاع پر مشتمل پولیس رینج میں کی گئی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں