شدید گرمی میں کارکنان کا تحفظ اخلاقی ذمہ داری ہے، اماراتی قونصل جنرل

شدید گرمی میں کارکنان کا تحفظ اخلاقی ذمہ داری ہے، اماراتی قونصل جنرل
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل ڈاکٹر بخیت عتیق نے کراچی میں شدید گرمی کی لہر کے دوران کارکنوں کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔

کراچی میں گرمی بڑھنے پر اماراتی قونصل جنرل نے کارکنان کے لیے خصوصی اقدامات کیے ہیں، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دوپہر ساڑھے 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک کام کو معطل رکھا جائے۔

کارکنوں کو سایہ دار آرام گاہیں، پینے کا صاف پانی سمیت سہولتیں فراہم کی جائیں تاکہ شدید گرمی کے اثرات سے ان کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

قونصل جنرل ڈاکٹر بخیت عتیق نے مزید کہا کہ شدید موسمی حالات کے دوران کارکنوں کا تحفظ انسانی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں