ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر وزیراعظم شہباز شریف کا بیان شیئر کر دیا

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر وزیراعظم شہباز شریف کا بیان شیئر کر دیا

امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔

ایران امریکا معاہدے پر دستخط سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم کا بیان اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایران امریکا تنازع پر ہم ایک امن معاہدے کے پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہیں، معاہدے کو آئندہ 24 گھنٹوں کے اندر حتمی شکل دیے جانے کی توقع ہے۔

ایک بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان امن معاہدے پر الیکٹرانک دستخط کے لیے تیاری کر رہا ہے، اگلے ہفتے تکنیکی سطح کے مذاکرات منعقد ہوں گے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا  کہ مسلسل عزم اور مذاکرات کے دوران تعمیری کردار پر امریکا اور ایران کے شکر گزار ہیں، ہم خطے میں اپنے برادر ممالک کی مسلسل حمایت اور تعاون پر بھی شکر گزار ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں