کالعدم کمیٹی کے کچھ لوگ ملک دشمن ایجنڈے پر کام کررہے ہیں، بیرسٹر عقیل ملک

کالعدم کمیٹی کے کچھ لوگ ملک دشمن ایجنڈے پر کام کررہے ہیں، بیرسٹر عقیل ملک
کالعدم کمیٹی کے کچھ لوگ ملک دشمن ایجنڈے پر کام کررہے ہیں، بیرسٹر عقیل ملک

وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رابطوں پر نظر ہے، کمیٹی کے کچھ لوگ ملک دشمن ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔

ٹیکسلا میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ پاکستان میں مارشل لا کا کوئی امکان نہیں۔

انہوں نے کہا کہ قانون توڑنے والوں کے خلاف قانون خود راستہ بنائے گا۔ کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رابطوں پر نظر ہے، کالعدم ایکشن کمیٹی کے 2،4 لوگ ملک دشمن ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔

وزیر مملکت برائے قانون نے کہا کہ کشمیر ایشو پر بھارتی ایجنسی را کی مداخلت کے ٹھوس شواہد ملے ہیں، ٹی ٹی پی کے بیان سے بھی بھارتی ایجنسی کی مداخلت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کی 12 نشستوں کا فیصلہ منتخب اسمبلی میں ہی ہوسکتا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں