جیو مالکان و انتظامیہ کا معذرت اور توبہ کرنا قابل تحسین عمل ہے، ممتاز عالم دین حنیف قریشی

جیو مالکان و انتظامیہ کا معذرت اور توبہ کرنا قابل تحسین عمل ہے، ممتاز عالم دین حنیف قریشی
ممتاز عالم دین مفتی محمد حنیف قریشی
ممتاز عالم دین مفتی محمد حنیف قریشی

نیوز اینکر جیو نیوز کی جانب سے نشر کی گئی ڈاکیومینٹری  ”سفر عشق‘‘ میں ایک مختصر علامتی اور بغیر چہرے کی بصری عکاسی دکھائی گئی جو نہ صرف ہماری ادارتی پالیسی بلکہ ہمارے ایمان، عقیدے اور دینی جذبات کے بھی سراسر خلاف تھی۔ اس غلطی پر ادارے کی جانب سے فوری معذرت کی گئی اور اسے مستقل نشر کیا گیا اور ذمہ داروں کے خلاف فوری ایکشن لیا گیا۔

اس معاملے پر ممتاز عالم دین مفتی محمد حنیف قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ جیو نیوز پر نشر ہونے والے ایک دستاویزی پروگرام میں ایسے مناظر شامل کیے گئے جن میں نبی پاکﷺ اور آپ ﷺ کے نواسوں حضراتِ حسنین کریمین ؓ کی علامتی بصری عکاسی کی گئی جو جمہور اہل علم اور اقابر علما کے نزدیک شرعاً اور دینی اعتبار سے ہرگز جائز نہ تھی تاہم یہ حقیقت بھی سامنے ہے کہ ادارے نے بلا تاخیر اس معاملے کا نوٹس لیا متعلقہ مواد کو تمام پلیٹ فارم سے ہٹا دیا اپنی غلطی کا اعتراف کیا معذرت کی، ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے اصلاحی اقدامات کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ خوش آئند بات یہ ہے کہ آج ایک مرتبہ پھر ایک با قاعدہ بذریعہ اشتہارات جیو کے مالکان کی طرف سے اپنی انتظامی کمزوری کا اعتراف کیا گیا اور اللہ کے حضور توبہ اور استغفار کی گئی ہے، اسلامی تعلیمات کے مطابق اگر کسی فرد یا ادارے سے ایسی غلطی سرزد ہو جائے جو قابل معافی ہو پھر وہ اپنی غلطی کا اعتراف کرے، اس کی اصلاح اور تلافی کیلئے یہ عملی اقدامات بھی کرے اور اپنی ندامت کے ساتھ توبہ اور استغفار کرے تو اس کی معذرت کو قبول کرنا بھی اسلامی تعلیمات کے مطابق لازم ہے۔

مفتی محمد حنیف قریشی نے مزید کہا کہ ساتھ ہی یہ حقیقت ہمیشہ پیش نظر رہنی چاہیے کے تحفظ ناموس رسالتﷺ، انبیا کرام، صحابہ کرام، امہات المومنین اور اہل بیت اطہار رضوان اللہ علیہم اجمعین ہر مسلمان کے ایمان کا لازمی تقاضا ہے اور ان مقدس معاملات میں کامل احتیاط اور انتہائی احترام کو ہر حال میں مقدم رکھا جانا چاہیے، اسی طرح یہ بھی ضروری ہے کہ ایسے حساس معاملات کو سیاسی مفادات اداراہ جاتی رقابتوں یا گروہی کشمکش کا ذریعہ نا بنایا جائے بلکہ عدل، حکمت، دیانت اور اسلامی اخلاق کی روشنی میں اصلاح احتساب اور انصاف کے تقاضوں کو ملحوض رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ جیو کے مالکان اور انتظامیہ کا اپنی کوتاہی پر معذرت اور توبہ کرنا قابل تحسین عمل ہے ہم اس کی تحسین کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ کریم ان کی معذرت اور توبہ کو قبول فرمائے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں