میٹرک بورڈ کراچی: اے ون گریڈ امیدواروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ

میٹرک بورڈ کراچی: اے ون گریڈ امیدواروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ
میٹرک بورڈ کراچی: اے ون گریڈ امیدواروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ

میٹرک بورڈ کراچی نے دسویں جماعت سائنس کے سالانہ امتحانات برائے 2026 کے نتائج کا اعلان کردیا۔ 

دہم جماعت سائنس گروپ کا مجموعی کامیابی کا تناسب 80.87 فیصد رہا۔ امتحانات میں 1 لاکھ 75 ہزار 200 امیدوار شریک ہوئے۔ 1 لاکھ 41 ہزار 868 امیدوار کامیاب جبکہ 29 ہزار 655 ناکام قرار پائے۔

رواں سال اے ون گریڈ امیدواروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ برس کے مقابلے میں پانچ ہزار سے زائد امیدوار اے ون گریڈ میں کامیاب ہوئے۔

رواں سال ایک لاکھ 75 ہزار 200 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جبکہ اے ون گریڈ طلبہ کی تعداد 35 ہزار 529 رہی۔

گزشتہ برس سابق چیرمین غلام حسین سوہو کے دور میں 2025 کے میٹرک سائنس کے امتحانات میں ایک لاکھ 72 ہزار 391 امیدوار شریک ہوئے اور اے ون گریڈ کی تعداد 30 ہزار 154 تھی۔

اسی طرح 2024 میں سابق چیئرمین شرف علی شاہ کے دور میں ایک لاکھ 63 ہزار امیدواروں میں سے 23943 اے ون گریڈ میں کامیاب ہوئے تھے۔

یوں غلام حسین سوہو کے دور میں 7 ہزار سے زائد امیدوار اے گریڈ زیادہ لائے تھے اور اس مرتبہ پانچ ہزار امیدوار اے ون گریڈ میں زیادہ کامیاب ہوئے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں