ڈاکٹر آکاش قتل کیس: 3 ملزمان چہرے ڈھانپ کر عدالت میں پیش کیے گئے، 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ڈاکٹر آکاش قتل کیس کی سماعت ہوئی جہاں گرفتار 3 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کے لیے عدالت کے روبرو چہرے ڈھانپ کر پیش کیا گیا۔
سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے ڈاکٹر آکاش سے کیش چھین کر انہیں گولی مار دی تھی۔
تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان کے خلاف دیگر تھانوں میں بھی مقدمات درج ہیں۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ ملزمان کے چہرے چیمبر میں دکھائے جائیں۔
اسی عدالت نے گرفتار تینوں ملزمان کا غیر قانونی اسلحہ برآمدگی کے کیس میں بھی7 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا اور انہیں پولیس کے حوالے کر دیا۔
Load/Hide Comments




