ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کوآپریشن آرگنائزیشن کا قیام، پاکستان نے دستخط کردیے
پاکستان نے ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کوآپریشن آرگنائزیشن کے قیام کے معاہدے پر دستخط کردیے۔
شنگھائی میں ہونے والی اس تقریب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے معاہدے پر دستخط کیے۔
اس حوالے سے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی سطح پر مصنوعی ذہانت سے متعلق تفاوت کو کم کرنے کا خواہاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت تک منصفانہ رسائی کے لیے رکن ممالک کے ساتھ قریبی تعاون کا خواہاں ہیں۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان مصنوعی ذہانت تک منصفانہ رسائی، مشترکہ خوشحالی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اسی مقصد کے حصول کے لیے رکن ممالک کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔
Load/Hide Comments




