ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیشگوئی

ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیشگوئی
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

محکمۂ موسمیات نے چند روز میں ملک میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق بحیرۂ عرب سے مرطوب ہوائیں بالائی اور وسطی علاقوں میں مسلسل داخل ہو رہی ہیں، ہفتے اور اتوار کو ان ہواؤں کی شدت میں مزید اضافہ کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ پیر کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق ​کشمیر اور گلگت بلتستان میں 18 سے 25 جولائی تک آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات نے مزید بتایا کہ خیبر پختون خوا کے مختلف اضلاع میں 19 سے 23 جولائی تک بارش کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، مری اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی آندھی اور بارش کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات نے ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی، سبی اور زیارت میں بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کا امکان ہے جب کہ تھر پارکر، مٹھی، سکھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں 20 سے 22 جولائی تک بارش متوقع ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق 20 سے 25 جولائی تک خیبر پختون خوا، مری، گلگت اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ ​سندھ کے بیشتر مقامات پر آج موسمِ گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی پر 3 روز میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان ہے، ہفتے اور اتوار کو شہر میں تیز ہوائیں بھی چلنے کا امکان ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں